14 جون 2012 - 19:30

جمہوریہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں کالعدم ملک دشمن جماعت کے دہشتگردوں کی جانب سے شیعہ آبادی پر دو راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

 ابنا:‌ مزید تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے کوئٹہ کے شیعہ آبادی والے علاقے گلستان ٹاون اور نصیر آباد کو نشانہ بنایا۔ کوئٹہ کے دونوں علاقوں گلستان ٹاون اور نصیر آباد میں دہشتگردوں کی جانب سےدو راکٹ فائر کیے گئے۔ البتہ دونوں علاقوں سے کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔
 
بلوچستان پاکستان کا وہ حصہ کو مسلسل ملک دشمن دہشتگردوں نے نشانے پر ہے۔ کالعدم لشکر جھنگوی کے خطرناک دہشتگرد بلوچستان میں مسلسل اپنی دہشتگردی کی پلاننگ میں سرگرم ہے۔ سکیورٹی ادارے دہشتگردوں کو لگام دینا تو دور فلحال دہشتگردوں کو دہشتگردی سے روکنے میں ناکام نظر آتے۔
..............
/169